Sunday, April 24, 2016

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے امور عادیہ اور عبادت

آپ ﷺکے امور عادیہ میں شمار ہونے والے اعمال مثلاً ، تیامن، تنعل، ترجل وغیرہ ؛اگر عبادت میں آجائیں، جیسے وضومیں تیامن؛ تو اس کا تقاضہ یہ ہے کہ وہ مسنون ہو جبکہ امور عادیہ کا تقاضہ ہے کہ وہ مستحب ہو؛البتہ ان امور عادیہ کے عبادت میں آجانے سے عبادت کا پہلو غالب سمجھا جائے گااور ان کو بھی سنت میں شمار کیا جائے گا جیسا کہ مسواک اور نیت میں یہی پہلو غالب ہے اور تمام فقہاء نے اس کو سنن میں ذکر فرمایا ہے؛ حالانکہ یہ دونوں بھی امور عادیہ میںسے ہیں اس لئے فقہا ء کی عبارات اور علامہ شامی کی وضاحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے، تیامن کا مسنون ہونا راجح معلوم ہوتا ہے ۔اور جن امور میں عبادت کا پہلو نہیں، صرف عادت کا پہلو ہے، جیسے تنعل اور ترجل تو ان میں تیامن مستحب رہے گا۔

No comments:

Post a Comment